QUEST NEWS

International

(ملکہ برطانیہ سوگ پرچم سرنگوں) رواداری یا غلامی؟؟

یہ ہمارا وتیرہ بن چکا ہے کہ ہر معاملہ میں بنا سوچےسمجھے ہم منفی اور انتہائی غیر شائستہ تنقید شروع کردہتے ہیں اور خاصکر آج کل تو ہم ننگی ننگی گالیاں، کوسنے اور بددعاوں پر بھی آنے میں شرم و حیا اور جھجک محسوص نہیں کرتے- فیس بک اور ٹویٹر پوسٹ پر comments دیکھ لیجیے اخلاقیات کے جنازہ کی جیتی جاگتی مثالیں موجودہیں-
کجھ حقایق اور سوالات ہیں:
1 ۔ اس سے پیشتر کتنے برسوں سے ہم حکومتی یا ریاستی سطح پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی برسی celebrate نہیں کررہے یا یہ پہلا موقعہ ہے ؟
2 ۔عام طور پر ہماری قومی،قبائلی، مقامی،خاندانی،اخلاقی، معاشرتی اور دینی روایات میں کسی کی خوشی غمی میں شریک ہونا کیا برا سمجھا جاتا ہے؟ بے شک وہ دشمن ہی کیوں نہ ہو؟
3 ۔ اقوام عالم میں کیا یہ رواج عام نہیں کہ ایک دوسرے کےرہنما یا حکمران کی وفات پر مختلف یا بین الاقوامی رایج طریقوں کے مطابق اظہار افسوس کیا جاتاہے تو اب اس میں غلامی’ بےغیرتی’ بے حیائی یا لادینیت کا عنصر کہاں سے آگیا؟
4 ۔ کیا مرحوم شاہ فیصل’ انجہانی ماوذتنگ’ چیون لائی اور متعد بین القوامی اور ہماری اپنی سیاسی سماجی اور قومی شخصیات کی اموات پر اس سے پیشتر پاکستانی پرچم کبھی سرنگوں نہیں رہا؟
5 ۔ کیا یہ حقیقت نہیں کہ ملکہ یا بادشاہ برطانیہ کا مقام حکمران کا نہیں ہے بلکہ روایتی اور اعزازی ہے؟
5 ۔کیا resident permit اور نشنلیٹی کےحصول کے وقت تمام ایمیگرنٹس (برطانیہ کینڈا اور دولت مشترکہ) حکومت برطانیہ اور ملکہ سے وفاداری کا حلف نہیں اٹھاتے بشمول پاکستانی ؟؟؟ اور آج وہاں بیٹھ کر حقیقی آزادی کے نعرے لگاتے ہیں اور پرچم سرنگوں ہونے پر اعتاض کرتے ہیں؟؟ شرم مگر ان کو نہیں آتی؟
6 ۔ کیا یہ حقیقت نہیں کہ آج بھی اس غلامی اور حقیقی آذادی کے scripted issue کے باوجود ہمارے لوگوں کی بڑی تعداد برطانیہ، کینڈا ،اور امریکی ویزہ یا resident permit کے حصول کےخواہش مند نہیں؟
7۔ پاکستانی تو ایسے ایسے ملکوں میں جا بسے ہیں جن کا نام تک ہمیں نا یاد ہے، نا معلوم ہے- کیا یہ حقیقت نہیں ہے؟؟؟؟؟؟؟؟
بے شمار پاکستانی تو حصول روذگار اور کجھ حصول تعلیم کے لیے کمیونسٹ (لادین) ممالک میں بھی مقیم ہیں- کیا یہ میرا محض دعوٰی ہے یا واقعی حقیقت ہے؟
8۔ توہین رسالت اور توحین مذہب کے حوالے سےآئے روز ہم کسی نہ کسی شخصیت یا کسی ملک سے شاکی رہتے ہیں اور پھر اسی ملک میں اپنی منافقت سمیت جا بستے کیا یہ حقیت نہیں؟- فرانس ؟
جبکہ اپنے ملک میں بلاجواذ’ بنا ثبوت کسی پر بھی اس حوالے سے الزام عاید کردیتے ہیں اور اپنی ہی املاک کو برباد کرنا شروع کردیتے ہیں- ملزم کی جان تک لینے سے گریز نہیں کرتے : سری لنکن شری اور سلمان تاثیر کا بہیمانہ قتل اس کی ذندہ مثالیں نہیں ہیں؟؟؟
کرسچین اور ہندو شہریوں کے ساتھ صرف تعصب، ذاتی اختلافات اور مالی فوائدکی وجہ سے برا سلوک و توحین مذہب کے الزامات بھی اسی سلسلہ کی واضح مثالیں ہیں-
9۔ کیا ہمیں ہماری اپنی سوچ، عقیدے اور عمل کا واضح تضاد نظر نہیں آتا جو ہم ہر وقت چھوٹے چھوٹے بے بنیاد اورغیر اہم ایشوز میں الجھے رہتے ہیں؟؟
اگر تمام بر اعظموں کے درمیان منافق اعظم کے ایوارڈ کے لیے مقابلہ ہو تو مجھے پختہ یقین ہے کہ ہمارے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی؟
ہمارے لیےناگریز ہےکہ ہم خاندان، پڑوسیوں، دوستوں، غیر مذاہب و فرقہ کے لوگوں اور اقوام عالم کے ساتھ رہنا سیکھیں ورنہ مورخ تو یہ سب کچھ لکھ ہی رہا مگر مستقبل میں ہمارا یہ شکوہ بےمعنی ہی ہوگا کہ کیوں ہمارا مثبت ذکر تک نہیں داستانوں میں؟
تحریر: حیدر قریشی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video