Pakistan تازہ ترین

مسیحی برادری قومی سطح پر ملکی ترقی میں کلیدی کردا ادا کررہی ہے ،سینیٹر کامران مائیکل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹر کامران مائیکل نے کہاہے کہ مسیحی یکجہتی کے فروغ کے لیے ہم سب ایک ہیں ، ہمارا مشن سیاسی اور چرچ لیڈرشپ کو قومی ایشوز کے حل کے لیے ایک آواز ہے ، مسیحی برادری قومی سطح پر ملکی ترقی میں کلیدی کردا ادا کررہی ہے ، اکیلے نہیں اکٹھے مل کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی مسیحی ہم آہنگی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹر کامران مائیکل نے کہاکہ قومی مسیحی ہم آہنگی وقت کی آواز ہے ، ہم آہنگی و یکجہتی کی بدولت ہی مسیحی برادری کے اجتماعی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں ۔اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد کے پاسٹر حضرات ، مناد صاحبان ، سرکاری افسران اورمسیحی بزنس مین شامل تھے جن میں سرفراز فرانسس بابو ساجد امین کھوکھر ، کامران بشیر اسکوارڈن لیڈر ائیر فورس ،شہزاد سہوترا سابق امیدوار ایم این اے ، پادری شاہد رضا سیکرٹری ٹی آیم اے راولپنڈی ، دانش جبران ، ڈاکٹر روبن ، ثاقب گل ، پاسٹر ناصر خان ، پاسٹر ایزک، پاسٹر منیر ، میجر آصف ، پاسٹر سالک فرانسس ، پاسٹر ذکی ، پاسٹر ڈاکٹر نیم ، پاسٹر نیبیل ، پاسٹر اعجاز قیصر ، بشارت غوری ، ڈاکٹر اعجاز ، آصف مسیح ، خالد ٹھیکیدار ، رابرٹ مسیح ، شوکت مسیح ، ڈاکٹر شہزاد غوری ، سلیم مسیح ، بابر مسیح ، ندیم مسیح ، سرور مسیح ، بابو کامران ، کاشف رانجھا ،ذاہد گل سمیت دیگر شریک تھے ۔

Exit mobile version