QUEST NEWS

Pakistan

مسافر ویگن، ٹرک سے ٹکرا گئی، 5 مسافر جاں بحق، 13 زخمی

بلوچستان: سبی کے قریب مسافر ویگن، ٹرک سے ٹکرا گئی، 5 مسافر جاں بحق، 13 زخمی

 

بلوچستان کے ضلع سبی کے قریب مسافر ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے مٹھڑی کے مقام پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

 

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز اور ایف سی اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثے میں 5 مسافر موقع پر جان بحق ہوگئے تھے جبکہ 13 زخمی ہوگئے، زخمیوں اور میتوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔

 

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video