QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

مریم نواز کی وطن واپسی میں ردوبدل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر و و چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کی وطن واپسی سے متعلق شیڈول میں رد و بدل سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔واضح رہے کہ مریم نواز 29 جنوری شام 4 بجے لندن سے لاہور پہنچنا تھا، ان کی وطن واپسی سے قبل ن لیگی رہنماوں کو بھرپور استقبال کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو مریم نواز کے استقبال کیلئے ایک ایک ہزار کارکنان لانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video