لندن (نیٹ نیوز) تقریباً ساڑھے تین سال بعد اپنے والد سے ملنے والی مریم نواز ، نواز شریف کے گلے لگتے ہی آبدیدہ ہو گئیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز رات گئے لندن پہنچیں جہاں ان کے بھائیوں اور دیگر اہلخانہ نےائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ، اس کے بعد مریم نواز ایون فیلڈ آئیں جہاں انہوں نے اپنے والد سے ملاقات کی ، نواز شریف نے جونہی مریم نواز کو اپنے گلے سے لگایا تو مریم نواز کے آنسو چھلک پڑے ۔ اس سے قبل ائیرپورٹ پر مریم نواز کی آمد پر حسن نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے مریم نواز کا استقبال کیا، مریم نواز نے پر تپاک استقبال پر کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مریم نواز کی لندن میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات، گلے لگتے ہی آبدیدہ ہو گئیں

