QUEST NEWS

Pakistan Showbiz تازہ ترین

مداحوں کے ہجوم کی ہانیہ عامر کے ساتھ بدتمیزی، اداکارہ بھڑک اُٹھیں

گوجرانوالا: ہانیہ عامر کے مداحوں کی اداکارہ کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کچھ دن قبل ایک ایونٹ میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ  کا رُخ کرنے والی ہانیہ عامر ایونٹ کے اختتام پر مداحوں نے گھیر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے مقام پر پہلے ہی سے ہانیہ عامر کے مداحوں کا ہجوم موجود تھا جو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کا  انتظار کر رہے تھے تاہم جیسے ہی اداکارہ ایونٹ کے اختتام کے بعد باہر آئیں تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا اس دوران اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ہجوم کی جانب سے آوازیں کسنے اور دھکے لگنے پر ہانیہ عامر بھڑک اُٹھیں اور اظہارِ برہمی کرتی ہوئی گاڑی میں بیٹھ گئیں جس کے بعد اداکارہ فوری طور پر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video