اسلام آباد(کیو نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ضمنی الیکشن میں شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو کامیابی اس لیے ملی کہ یہ یکطرفہ الیکشن میں تھا کیونکہ ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر تھی۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اتنا سنگدل ہے اس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے اپنے جلوس جاری رکھے، ہو سکتا ہےجلسوں پرلگی رقم وہی ہوجو سیلاب کے لیے ٹیلی تھون میں جمع کی گئی تھی، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خا ن سیلاب زدگان پر یہ پیسے لگاتے تو شاید 2 سے 4اضلاع بحال ہو جاتے، عطیات دینے میں لوگوں کی گرمجوشی ختم ہوگئی ہے، سیلاب متاثرین کو سردی سے بچانے کیلئے لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ بتا دی

