QUEST NEWS

International Sports تازہ ترین

لیجنڈری فٹبالر پیلے کو دنیا بھر کی شوبز شخصیات کا خراج عقیدت

 ممبئی\ کراچی: برازیل کے سپر اسٹار فٹبالر پیلے کی موت پر دنیا بھر کی شوبز شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہالی وڈ اداکار وِل اسمتھ نے انسٹاگرام پر پیلے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں پیلے کی تاریخ ساز کامیابیوں کے متعلق لکھا کہ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے سب سے عظیم کھلاڑی تھے۔

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے پیلے کو ایک جادوگر قرار دیتے ہوئے ان کی موت پر پسماندگان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور اپنی پوسٹ میں لکھاکہ پیلے وہ کھلاڑی تھے جس نے مجھے فٹبال کا ایک سچا مداح بنایا۔بالی وڈ اداکار اجے دیو گن نے بھی پیلے کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں فٹبال لیجنڈ پیلے کی موت کے رنج میں پوری دنیا کے ساتھ شریک ہوں۔

ریحام خان نے بھی ٹویٹر پر پیلے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے بھائی کاشف بھی موجود ہیں اور پیلے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔پاکستان کی دیگر شوبز شخصیات میں شہروز سبزواری، احمد علی بٹ، مہوش حیات اور علی انصاری نے انسٹااسٹوریز میں پیلے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video