لاہور(کیو نیوز)لاہور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کلچر ورکشاپ کا انعقادکیا گیا جس کا مقصد سیکیورٹی سے آگاہی اور سیکیورٹی کلچر کو فروغ دینا ہے۔سی او او/ایئرپورٹ منیجر نے خطرات سے تحفظ اور ایوی ایشن سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ائیر پورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ اکاو نے سال 2021 کو سیکورٹی کلچر کا سال قرار دیا۔ سول ایویشن نے اس سال متعدد سرگرمیاں منعقد کیں۔ ہر سال اسی طرح کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
ہوائی اڈوں پر پائیدار سیکیورٹی کلچر کا فروغ اوراندرونی خطرہ پر بات ہوئی ۔ سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم، مشکوک سرگرمی کی اطلاع کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اس کے علاؤہ ملازمین پر لاگو ایوی ایشن سیکیورٹی اصول بھی زیر غور آئے ۔سیشن میں ایئر لائنز، کارگو اور کورئیر کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس، کیٹرنگ کمپنیوں، جنرل ہوا بازوں نے بھی شرکت کی۔سرکاری اداروں بشمول کسٹمز اور اے این ایف کے حکام کی بھی شریک ہوئے۔شرکاء نے PCAA کے اقدام کو سراہا اور ایسے مزید ایونٹس کی امید ظاہر کی۔
لاہور، ائیر پورٹ سیکورٹی کلچر کے حوالے سے ورکشاپ

