لاھور پریس کلب کے سالانہ الیکشن مورخہ 29 دسمبر کو ہونگے اور پینل کی تشکیل، جوڑ توڑ اور پینلز کی تشکیل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی،
پائینیئر گروپ کے روح رواں سابقہ صدر اعظم چوھدری کا کہنا ہے کے انکا پائینئر گروپ اور بابر ڈوگر کا پروگریسو گروپ ملکر الیکشن لڑیں گے، اور بابر ڈوگر انکے مشترکہ امیدوار ہونگے، اور زاہد شیروانی سیکریٹری کی پوسٹ کیلیے اس الائینس کے مشترکہ امیدوار ہیں، پینل کے باقی اُمیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائیگا،
انکے مدمقابل جرنلسٹ گروپ کے ارشد انصاری، جو موجودہ صدر بھی ہیں، بابر ڈوگر کا مقابلہ کرینگے، چند دن پہلے ڈیموکریٹ گروپ کے رائے حسنین طاہر نے بھی جرنلسٹ گروپ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اسں الائنس کیبعد اب گھمسان کا رن پڑیگا،
اعظم چوھدری نے پائینیر اور پروگریسو کے انتخابی ایجنڈا پر بات کرتے ہوئے کہا کے انکا پینل جیت کر لاھور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کو بڑھائے گی،
جب وہ 2023 میں صدر بنے تو پریس کلب میں ڈیجیٹل کلب شروع کیا، لیکن بعد میں انیوالے پینلز نے اس پر توجہ نہیں دی، انکا پینل کلب کو مکمل ڈیجیٹلائز کریگا، اور صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا کی مکمل سہولیات دی جائینگی،
اعظم چوھدری نے مزید کہا کے صحافی کالونی کو انہوں نے 2023 میں قبضہ مافیا سے آزاد کروایا، لیکن فیز ون کو پھر قبضہ مافیا سے آزاد کروائینگے، صحافی کالونی کے ایف بلاک کو مکمل کروائیں گے،
سابقہ صدر نے ایک اہم نکتے پر زور دیتے ہوئے کہا کے انہوں نے اپنی صدارت کے دور میں وزیراعلی پرویزالہی سے RUDA میں راوی مسکن کے نام سے صحافیوں کیلیے 700 کنال اراضی مختص کروائی تھی، اور پھر محسن نقوی کی وزارت اعلی کے دور میں اس زمین کو 700 کنال سے بڑھا کر 1600 کنال کروایا گیا، لیکن بعد میں انیوالی ٹیم نے اس قانونی پراجیکٹ کو ختم کروا کر وزیر اطلاعات پنجاب کی تائید سے ایک غیر قانونی پراجیکٹ کا آغاز کیا، جسکے بارے میں یہ تک معلوم نہیں کے یہ زمین ہے کہاں پر،
سابقہ صدر پرعزم تھے کے انکا پینل انشاللہ صحافیوں کی سپورٹ سے بڑے مارجن سے کلب کا الیکشن جی
تے گا،
Leave feedback about this