اسلام آباد(نمائندہ قوسٹ نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے زور دیا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ کی سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے۔ وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا گیا کہ فسادیوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، وفاقی داارلحکومت یلغارکی ہرگز اجازت نہ دی جائے اور یہ لانگ مارچ سیاسی نہیں بلکہ سازش کی پیداوار ہے۔

