لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، جب عمران خان حکم دیں گے تو ہم ایک جماعت کے طور پر نکلیں گے۔صوبائی وزیر داخلہ نے لکھا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے ہم نے کبھی بھی سرکاری وسائل استعمال کیے ہیں نہ کریں گے۔
Pakistan
تازہ ترین
لانگ مارچ سیاسی معاملہ، سرکاری وسائل استعمال نہیں کرینگے,وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر
- by Quest News
- اکتوبر 6, 2022
- 0 Comments
- 190 Views

Leave feedback about this