
اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ڈوب چکی ہے، قوم نئے عام انتخابات کی تیاری کرے، نئے الیکشن سے ہی ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور18 مارچ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کردی گئیں، بانی پی ٹی آئی اس کیلئے خود عدالت میں کیس دائر کریں گے۔
اس موقع پر بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بھوک ہڑتال پرامن احتجاج ہے جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جاری رہے گا، آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوا اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی بن گئی۔
