QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

قطر میں فیفا ورلڈ کپ؛ ہم جنس پرستوں سے متعلق بیان پر برطانوی عہدیدار کو تنقید کا سامنا

لندن(کیو نیوز) خلیجی عرب ریاست قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ہم جنس پرستوں سے متعلق بیان پر برطانوی سیکریٹری خارجہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے ورلڈ کپ میں شرکت کے وقت ہم جنس پرستوں شائقین کو قطر میں ’ثقافی و اسلامی اصولوں کے احترام‘ کی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں حکام سے بات ہوئی ہے جو چاہتے ہیں کہ فٹ بال کے شائقین محفوظ رہیں اور کھیل سے لطف اندوز ہوں۔ خیال رہے کہ قطر میں ہم جنس پرستی سنگین جرم ہے۔
برطانونی سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا ’اور وہ جانتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ ہم جنس پرستوں کو اسلامی ملک کی اقدار حوالے سے محتاط رہنا چاہیے جو ہمارے اپنے ثقافتی اصولوں سے بہت مختلف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک چیز جو میں فٹ بال کے شائقین سے کہوں گا، آپ جانتے ہیں: ‘براہ کرم میزبان ملک کا احترام کریں۔’

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video