QUEST NEWS

Pakistan

فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا کے غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اس وقت صوبے کے ایک غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور گورنر کے اعصاب پر سوار ہیں، علی امین گنڈاپور کے بغض اور حسد نے گورنر کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور گورنر کے اعصاب پر سوار ہیں، علی امین گنڈاپور کے بغض اور حسد نے گورنر کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔

 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا اس وقت صوبے کے ایک غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں، سارے مسائل علی امین گنڈاپور حل کر رہے ہیں تو پھر گورنر کس مرض کی دوا ہے، گورنر بننے سے اب تک فیصل کریم کنڈی اپنی کارکردگی دکھائیں، دہشت گردی، بجلی بحران، بنوں، کرم سانحات پر منفی بیان بازی کے علاوہ گورنر نے اور کیا کیا؟

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کی سوچ کا معیار ابھی تک زرداری کے پریس سیکرٹری سے آگے نہیں بڑھا، فیصل کریم کنڈی اس وقت صرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کی لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video