QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

فیروز خان نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

فیروز خان نے اپنے یوٹیوب چینل ’ایف کے‘ پر اپنا پہلا گانا شیئر کر دیا ہے۔

اداکار  کے پہلے گانے کا ٹائٹل ’مانگیں سب کی خیریں‘ ہے جسے اب تک تقریباً 87 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اپنے پہلے گانے سے متعلق فیروز خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اداکار کے مداح انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان کے نئے یوٹیوب چینل کو اب تک 27 ہزار سے زائد مداح سبسکرائب کرچکے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video