Pakistan

فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی

مظفر گڑھ میں فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔

 

پولیس کے مطابق متاثرہ فنکارہ کا میڈیکل کرالیا گیا ہے، رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی۔

 

ملزمان کی گرفتاری کے بعد متاثرہ خاتون اور ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

 

20 اکتوبر کو فنکارہ کو مبینہ طور پر 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کہنا ہے کہ خاتون موضع لٹکراں میں شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے گئی تھی۔

 

اجتماعی زیادتی کا مقدمہ نامزد شخص سمیت 3 افراد کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج ہے۔

Exit mobile version