Pakistan Popular تازہ ترین

فلاح انسانیت ہی اصل زندگی ہے، میاں افتخار حسین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)میاں افتخار حسین کی کیوسٹ میڈیکل سینٹر آمد ، سی ای او ڈاکٹر نعمان سعید خٹک کے ساتھ ملاقات ، خدمت خلق کرنے پر مبارکباد، تفصیلات کے مطابق نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین کی کیوسٹ میڈیکل سینٹر اسلام آباد آمد، سی ای او کیوسٹ میڈیکل سینٹر ڈاکٹر نعمان سعید خان خٹک کے ساتھ ملاقات کی اور مبارک دی، میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ کیوسٹ میڈیکل سینٹر فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے ،فلاح انسانیت ہی اصل زندگی ہے۔ جہاں سے ہزاروں مریض روبہ صحت ہو کر جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان جیسے لوگ ہی اپنی آخرت سنوارتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی اس انسانیت کے لیے وقف کر رکھی ہے، ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ساتھ دینا چاہیے، کیوسٹ میڈیکل سینٹر جدید ترین علاج معالجہ کی سہولیات عوام کو دے رہا ہے جس پر میں ڈاکٹر نعمان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ڈاکٹر نعمان نے میاں افتخار کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version