Pakistan Popular تازہ ترین

عوام کو ریلیف نہ مل سکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

اسلام آباد (کیو نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے سمری بھجوائی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی سی کمی اور ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا ذکر تھا۔ انہوں نے سمری کے معاملے پر وزیر اعظم سے مشاورت کی جس کے بعد فیصلہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھی جائیںڈالر کی قدر میں کمی کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات بھی سستی کی جائیں گی تاہم عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔

Exit mobile version