Pakistan Popular تازہ ترین

عمران خان موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں الیکشن لڑنے پر آمادہ ہو گئے، ذرائع

اسلام آباد(کیو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )چیئرمین عمران خان نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی نگرانی میں الیکشن لڑنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اس کے سوا کوئی چوائس نہیں ہے،سابق وزیراعظم نے بیک ڈور رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں بیک ڈور رابطے کھلے رکھتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ان کی حکومت گرنے سے روک سکتی تھی، ان کے پاس ایجنسیاں تھیں،عمران خان نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو سمجھایا بھی تھا کہ اپوزیشن کامیاب ہوگئی تو اس سے معیشت سنبھالی نہیں جائے گی۔

Exit mobile version