QUEST NEWS

International Pakistan تازہ ترین

عمران خان ریٹائرمنٹ لے کراپنے آخری ایام بنی گالہ میں گزاریں،بلاول

کراچی(کیو نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کو تجویزدیتا ہوں کہ وہ ریٹائرمنٹ لے کراپنے آخری ایام بنی گالہ میں گذاریں۔

کراچی پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھا کہ عمران خان کے خلاف ایسے بہت سارے کیسز ہیں، ان تمام کیسز پر عمران خان کو سزا ملی چاہیے، توشہ خانہ کیس تو بہت چھوٹا ہے، فارن فنڈنگ کیس کے حوالےسے انہیں سزا ملی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب تک سیلیکٹیڈ اور لاڈلے تھے، یہ تو ابتدا ہے انکے خلاف مزید فیصلے آئین گے، عمران خان کہتا تھا کہ وہ چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھے گا، آج وہ خود چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی اے ایف کے لیے وزرات خارجہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ہمارا کام جلد ہی پوری دنیا دیکھے گی،ہم سب دعاگو ہیں کہ پاکستان جلد سارے مسائل سے نکلے۔

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے چھوٹے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق سوال پران کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں چھوٹے ڈیمز موجود ہیں مگرحالیہ بارشوں کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی کہ پانی کے تیزبہاؤ کی وجہ سے چھوٹے ڈیمز کوشدید نقصان پہنچا۔

قبل ازیں کراچی پورٹ پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان کی حوالگی سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران چئیرمین پی پی پی کا کہناتھاکہ یو اے ای حکومت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے اشیاء خوردونوش پر مشتمل 200 کنٹینرز بھیجے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان میں ہزاروں ٹن کھانے پینے کی اشیاء، خیموں اورطبی سامان پر مشتمل امدادی سامان کراچی پہنچ چکا ہے،متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سیلاب سے قبل مون سون بارشوں کے دوران بھی متحدہ عرب امارت نے مدد کا ہاتھ بڑھایا تھا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارت نے مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ہےجس کے لیے ہم صدرمتحدہ عرب امارات کے شکرگذارہیں۔

یواے ای کی طرف سے سیلاب متاثرین امدادی سامان کی حوالگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سمیت دیگراہم شخصایت شریک ہوئیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video