QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

عمران خان حملہ کیس میں وزیرآباد سے ایک اور شخص گرفتار

وزیر آباد: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں پیش رفت ہوگئی۔

پولیس نے وزیرآباد سے مزید ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو حملہ آور نوید کا قریبی عزیز ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور نوید نے حملے سے قبل موٹر سائیکل اس شخص کی دکان پر کھڑی کی تھی، نوید موٹرسائیکل پر گرفتار شخص کی دکان تک پہنچا تھا جہاں موٹرسائیکل کھڑی کرکے پیدل لانگ مارچ ریلی تک پہنچا تھا۔ریلی میں پہنچنے کے بعد عمران خان کا کنٹینر دیکھتے ہی نوید نے حملہ کردیا۔ گرفتار شخص سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں اب تک زیر حراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video