بغداد (نیٹ نیوز) عبداللطیف رشید سابق صدر برہم صالح کو شکست دے کر عراق کے 10 ویں صدر منتخب ہوگئے.جمعرات کو عراقی پارلیمنٹ میں صدر کا انتخاب دو مراحل میں ہوا. پہلے مرحلے میں کسی کو بھی صدر منتخب نہ کیا جاسکا جس کے بعد سپیکر نے اعلان کیا کہ دوبارہ ووٹنگ میں جو بھی امیدوار زیادہ ووٹ لے گا وہ کامیاب قرار پائے گا. دوسرے مرحلے میں عبداللطیف رشید نے 160ووٹ لیے اور کامیاب قرار پائے. ان کے مد مقابل سابق صدر برہم صالح صرف 99 ووٹ حاصل کرپائے.
