Pakistan Popular تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

 کراچی: عالمی مارکیٹ میں  سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی گولڈ مارکیٹ میں  کو فی تولہ سونے کے بھاؤ میں  معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالرز کم ہو کر 1808 ڈالرز فی اونس کی سطح  پر پہنچ گئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود بدھ کو مقامی سطح پر فی تولہ سونا 100 روپے  کے اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 44 ہزار519 روپے پر آگیا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے سے  1990 روپے تک پہنچ گئی۔

Exit mobile version