Pakistan Popular تازہ ترین

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(کیو نیوز) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے قیمت 1653 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 151100 اور دس گرام کی قیمت 944 روپے اضافے سے 129544 روپے تک پہنچ گئی۔دریں اثناء فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 1590 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 8.53 روپے سے بڑھ کر 1363.13 روپے پر پہنچ گئی۔

Exit mobile version