Pakistan

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان خیبرپختونخوا سے گرفتار

لاہور پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے ملزمان شوٹر اظہر اور الیاس کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا۔

 

رواں ماہ کے آغاز میں لاہور میں امیر بالاج ٹیپو قتل کے نامزد ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے کینال روڈ پر قتل کر دیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا واقعہ کینال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹی کو اسکول سے لینے گلبرگ جا رہے تھے۔

Exit mobile version