لاہور(کیو نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی قیادت پر برہم ہو گئے۔
پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ میاں نوازشریف ضمنی انتخابات میں پارٹی قیادت کی کارکردگی سے نالاں ہیں، لیگی وزرااور عہدیداروں کو سخت تنبیہ کی ہے۔پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ میاں نوازشریف نے اعلیٰ قیادت سے انتخابات میں شکست کی رپورٹ طلب کرلی ،قیادت کی جانب سے پارٹی قائد کو شکست کی ابتدائی رپورٹ بھجوا دی گئی ،ذرائع کاکہناہے کہ مہنگائی میں اضافہ، بجلی کے بل اورقیادت کی عدم دلچسپی شکست کی وجوہات بنیں ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سرخرو ہوئی اورپنجاب میں واپسی ہوئی ۔
نوازشریف نے انتخابات میں شکست کے اسباب جاننے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی،کمیٹی 2 روز میں شکست کی وجوہات کی رپورٹ نوازشریف کو بھجوائے گی ۔

Leave feedback about this