Pakistan Popular تازہ ترین

عمران خان کس حلقے میں کس امیدوار کے مدمقابل ہیں؟

اسلام آباد(کیو نیوز)ملتان کے حلقہ این اے 157 میں آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔پشاور کی نشست پر اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور کا مقابلہ عمران خان سے جبکہ چارسدہ کی نشست پر اے این پی کے ایمل ولی اور مردان کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا محمد قاسم کا عمران خان سے مقابلہ ہے۔کراچی میں ملیر اور شاہ فیصل کالونی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہو رہی ہے، ان حلقوں میں بھی عمران خان خود امیدوار ہیں۔فیصل آباد اور ننکانہ صاحب میں بھی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے، فیصل آباد میں عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی سے ہے۔شیخوپورہ، خانیوال اور بہاول نگر میں پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں میں سے دو نون لیگ کے منحرف ارکان کے استعفوں سے خالی ہوئیں

Exit mobile version