QUEST NEWS

Pakistan تازہ ترین

شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا

راولپنڈی (کیو نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا ہے ،ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کی تاریخ 24اکتوبر مقرر ہے اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا ، ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم نے ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک بورڈکو کل بروز منگل مکمل رکارڈ سمیت عدالت طلب کیا ، عدالت کی جانب سے کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video