QUEST NEWS

Pakistan

شہری موٹر سائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ کروا بیٹھا

لاہور میں ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر شہری موٹر سائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ کروا بیٹھا۔

 

حکام کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے اور لین لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکل سوار کو 55200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

شہری کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے دو،دو ہزار روپے کے 24 اور لین لائن ،اسٹاپ اور سگنل کی خلاف ورزی پر 9 ای چالان جاری کئے گئے۔

 

 

 

سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریفک رولز کی 19 خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آرٹیفشل انٹیلیجینس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

 

سیف سٹی کو پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم سے انٹی گریڈ کردیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video