QUEST NEWS

Pakistan

شہدائے کربلا کے چہلم پر سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 

سندھ حکومت کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اورلاڑکانہ سمیت صوبے بھر میں پیر 26 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

 

سندھ حکومت کی جانب سے چہلم کے موقع پر ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

 

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video