QUEST NEWS

Pakistan

شہباز شریف کا سعودی شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

وزیر اعظم شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودیہ کی شاہی عدالت نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی نمازِ جنازہ بروز اتوار عشاء کی نماز کے بعد مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 

تاہم اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے حرمین شریفین کے ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video