QUEST NEWS

Pakistan

شوکت یوسفزئی کو جواب دینا غیر ضروری سمجھتی ہوں، مشعال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ شوکت یوسفزئی کو جواب دینا غیر ضروری سمجھتی ہوں۔

 

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں مشعال یوسفزئی نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی’نہ تین میں نہ ہی تیرہ میں‘ ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ شوکت یوسفزئی بغیر سیاق و سباق جانے بیانات داغ کر اپنی اہمیت بنانا چاہتے ہیں، میں انہیں جواب دینا غیر ضروری سمجھتی ہوں۔

 

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی میں شوکت یوسفزئی کی کوئی کارکردگی ہے نہ حکومت میں تھی۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے مجھ پر اعتماد کر کے بشریٰ بی بی کی فوکل پرسن بنایا، میں صرف عمران خان کے کہنے پر چپ ہوں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video