Pakistan Popular تازہ ترین

سی ای او کے الیکٹرک کو سمن جاری

اسلام آباد:سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہو ا جس میں کے الیکٹرک کے زیر انتظام 1400 سے زائد ٹیوب ویلوں کی بلنگ کا معاملہ زیر بحث آیا ،چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیو نیکیشن آفیسرسعدیہ دادا نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کمیٹی ممبرز کو ٹیوب ویلز کے دوروں کی دعوت ہے ہم توانائی کمیٹی کے ارکان کو کے الیکٹرک کے لگائے گئے منصوبوں کا دورہ کرانے کیلئے تیار ہیں۔زرعی ٹیوب ویلز کے تمام کنیکشنز موجود ہیں، سروے کرایا جاسکتا ہے۔کے الیکٹرک کی پریزینٹیشن میں سالانہ سرمایہ کاری کی تفصیلات شامل ہیں۔جن سالوں میں نقصان ہوا ان سالوں میں بھی ادارے نے سرمایہ کاری جاری رکھی، سنیٹر فدا محمد سیکرٹری پاور ڈویژن سے مکاملہ کے الیکٹرک کا نیشنل گرڈ کے ساتھ معاہدہ کہاں تک پہنچا۔یہ معاہدہ پچھلے 8 سال میں کیوں نہیں طے پارہا، یہ مسئلہ کشمیر تو نہیں۔سیکرٹری پاور ڈیویژن نے کہا کہ میں کوئی تاریخ نہیں دے سکتا، چیئرمین کمیٹی نے سوال پوچھا کہ 475 ارب کے ، کے الیکٹرک کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات کہاں ہیں ۔کے الیکٹرک کی نجکاری سے اب تک کے منصوبوں کی تفصیلات کمیٹی کو دکھائی جائیں ۔ہم کمیٹی ممبران کے الیکٹرک پر بریفنگ لینے سے انکاری ہیں۔ میں اس لیے بریفنگ لے رہا ہوں کہ کل آپ یہ نہ کہیں کہ موجود تھے اور بریفننگ نہیں لی ۔ہمیں ایک شیٹ پر ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات دیں ۔ہم نے کے الیکٹرک کے سی ای او کو سمن جاری کر دئیے ہیں ۔چیئرمین کمیٹی نے کے الیکٹرک کی بریفننگ سننے سے انکار کر دیا ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے سی ای او کے الیکٹرک کو سمن جاری کر دئیے ۔سمن جاری کرنے کے لیے چئیرمین سینٹ کو خط لکھ دیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نےکے الیکٹرک سمیت پیسکو اور کمیٹی کی گزشتہ تجاویز پر عملدر آمد سے متعلق امور ایجنڈے میں شامل تھے۔ کے الیکٹرک کے سی ای او کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی۔سینیٹر بہرہ مند تنگی کا سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ سی ای او کے الیکٹرک نے اجلاس میں شرکت سے معزرت کی ہے۔ آج کے الیکٹرک بورڈ کا اجلاس ہے، جس کی وجہ سے وہ نہیں آئے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ انرجی سیکٹر اور ملک ایسے تباہ نہیں ہوا ۔کمیٹی نے کے الیکٹرک کے نمائندے سے بریفننگ لینے سے انکار کر دیا اورکمیٹی نے کے الیکٹرک کی حدود میں چلنے والے 1434 ٹیوب ویل کی تفصیلات طلب کر لیں۔ 28000 ٹیوب ویل کیسکو کے چل رہے ہوں ، کسی کو پتہ نہیں ۔ممکن نہیں کہ سارے ٹیوب ویل چل رہے ہوں ۔ چئیرمن کمیٹی نے کے ۔ الیکٹرک کی انکوائری کرنے کے لیے ایف آئی اے اور نیب کو خط لکھنے کی سفارش کر دی،سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وزیر توانائی اتنا نا اہل ہے کہ وہ کسی کمیٹی میں آتا ہی نہیں۔قائمہ کمیٹی برائے پاور سی ای او کے سمن جاری کر دیے ،سی ای او6اکتوبر 2021 سے 30اکتوبر 2022تک 18 اجلاسوں میں غیر حاضر رہے،ایک سال کے دوران سی ای او کے الیکٹرک 16ستمبر کو محض ایک اجلاس میں شریک ہوئے۔کے الیکٹرک کمیٹی کے امور کی انجام دہی میں رکاوٹ کا باعث بنی۔کے الیکٹرک کمیٹی کے ایجنڈا، تجاویز اور ہدایات پر عمل نہیں کر رہی۔کے الیکٹرک کے حکومت پاکستان کے گردشی قرض کی مد میں 298 ارب روپے واجب الادا ہیں۔کمیٹی نے کراچی کے بجلی صارفین کے مسائل پر بریفنگ طلب کی تھی۔سی ای او کے الیکٹرک کمیٹی میں متعدد بار طلبی کے باجود پیش نہ ہوئے۔ سی ای او کی عدم شرکت سےکمیٹی کا استحقاق مجروح ہوا۔متفقہ طور پر سی ای اوکے الیکٹرک کی آئندہ اجلاس میں شرکت کیلئے سمن جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
Exit mobile version