QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوسرے روز کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ختم

لاہور: تحریک انصاف نے دوسرے دن کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے رچنا ٹاؤن میں ختم کرنے اور پھر تیسرے روز اسے مرید کے سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی دن میں پیش قدمی کرے گی۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج دوسرے روز شاہدرہ لاہور سے آغاز ہوا جو عمران خان کی قیادت میں فیروز والا پہنچا، وقت کی قلت کی وجہ سے سادھو اور کامونکی جانے کے بجائے پی ٹی آئی قیادت نے اسے فیروز والہ کے مقام پر ہی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ’دوسرے دن کا مارچ ختم ہوگیا، صبح مرید کے سے قافلہ دوبارہ شروع ہوگا‘۔’لانگ مارچ رات کو سفر نہیں کرے گا‘

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر لانگ مارچ صرف دن میں ہی جاری رہے گا اور رات کو قافلہ سفر نہیں کرے گا‘۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور سے باہر کسی جگہ رات کو سفر نہیں کیا جائے گا۔

عمران خان کے مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب ،فواد چوہدری ، شہباز گل، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video