راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) سو بچوں کے قاتل سیریل کلر جاوید اقبال پر مشہور زمانہ فلم بنانے والے علی سجاد شاہ المعروف ابو علیحہ نے مبینہ بلیک میلنگ کے خلاف اور انصاف کے حصول لیے کے ایف ٓئی اے اور فلم سنسر بورڈ کو درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق درخواست میں ابو علیحہ نے یہ یہ موقف اپنایا ہے کہ فلم سنسر بورڈ سندھ کا ممبر عمر خطاب جو ایک ہفت روزہ بھی نکالتا ہے جو فلم انڈسٹری میں خود کو سنسر بورڈ کا وائس چئیرمین ظاہر کرتا ہے نے ہم سے فلم جاوید اقبال ریلیز کروانے کے لیے پندرہ لاکھ روپے لیے تھے اور اب اس فلم پر سے بین ہٹوانے کے لیے دس لاکھ روپے مزید تقاضا کر رہا ہے اور میرے انکار پر عمر خطاب اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر فلم جاوید اقبال اور ہمارے خلاف منفی پروپیگینڈا میں کر رہا ہے ۔ابو علیحہ نے درخواست میں کہا ہے کہ عمر خطاب کو فلم سنسر بورڈ کی اعزازی ممبر شپ سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور اسکے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔یاد رہے کہ ابو علیحہ ایک سینیر صحافی،لکھاری اور فلم میکر ہیں وہ آٹھ کتابوں کے مصنف ہیں اور کئی ہٹ فلمیں بھی بنا چکے ہیں۔

