QUEST NEWS

Pakistan

سندھ میں دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے دہشتگردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید نے نجی اسکولوں کو مراسلہ لکھا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کم آمدن اور شہید والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی۔

 

رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کےلیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، والدین اور اساتذہ پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی جو فیصلہ کرے گی کون سے بچے مفت تعلیم کے مستحق ہیں۔

 

ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسکول میں کل تعداد کے 10 فیصد بچوں کو مفت پڑھایا جائےگا اور 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video