QUEST NEWS

International Showbiz تازہ ترین

سلمان خان کی سالگرہ پرشاہ رخ خان سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

 ممبئی: بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کی اپنی سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان اپنے دوست اور اداکار سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے۔ سلمان خان نے گرمجوشی سے شاہ رخ خان کا استقبال کیا۔

بالی وڈ کے دونوں میگا اسٹارز کی ایک دوسرے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دونوں اداکاروں کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے تعلقات کئی سال تک منقطع رہے تھے۔سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں سوناکشی سنہا اوردیگربالی وڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video