QUEST NEWS

International Pakistan تازہ ترین

سعودی وزیر مملکت اور حنا ربانی کھر کی ملاقات

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ اُمور عادل الجبیر اور پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرا کی ملاقات ڈیووس میں ہوئی۔سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ان دنوں عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس جاری ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے ایجنڈے پر موجود بعض اہم معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔عادل الجبیر سعودی وزرا کے کونسل کے رُکن اور ماحولیات کے حوالے سے مندوب بھی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video