Pakistan Popular تازہ ترین

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں مملکت کی سرمایہ کاری کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو پاکستان کے مرکزی بینک میں سعودی ڈپازٹ کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان اس سے قبل اگست میں کیا گیا تھا۔ پاکستان کے مرکزی بینک میں سعودی ڈپازٹ میں دسمبر کو توسیع کی گئی تھی۔ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد کی ہدایات پاکستان کی معیشت اور اس کےعوام کی سپورٹ میں مملکت کے موقف کی توثیق کرتی ہیں۔یاد رہے 25 اگست 2022 کوسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ایس پی اے کے مطابق یہ حکم مملکت کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اس کے لوگوں کی مدد کا اعادہ تھا۔ 2 دسمبر 2022 کو سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع تین ارب کے ڈپازٹ میں توسیع کی تھی تاکہ پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

Exit mobile version