QUEST NEWS

International

سعودی اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

سعودی عرب میں رہائش کیلئے آپ کے پاس اقامہ ہونا ضروری ہے جس کے بعد وہاں قانونی طور پر رہائش اختیار کی جاسکتی ہے اور اقامہ کی تجدید بھی کروانی لازمی ہوتی ہے۔

 

2023 کی سروے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد 10 ملین سے زائد ہے، سعودی گیزٹ میں گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی، بھارتی،مصری، یمنی اور بنگالی ایک کروڑ سے زائد افراد ملازمت کررہے ہیں۔

 

سعودی عرب میں تین ملین بھارتی، 25 لاکھ پاکستانی، 2.2 ملین مصری، 1.4 ملین یمنی اور 1.2 بنگالی شہری موجود ہیں۔

 

ایگزٹ اور ری انٹری ویزا میں توسیع کیلئے نئی فیس 103.5 سعودی ریال ہے۔

 

سعودی عرب میں ابشر بزنس پلیٹ فارم نے رہائشی اجازت نامے یا اقامہ کی تجدید کی فیس 57.75 سعودی ریال میں مقرر کی ہے۔

 

فائنل ایگزٹ کی فیس 70 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے، اقامہ کے اجرا کی تازہ ترین فیس 5.75 سعودی ریال مقرر ہے۔

تاہم غیرملکیوں کے لیے پاسپورٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کی فیس 69 سعودی ریال ہے۔

 

سوشل میڈیا پوسٹ میں ابشر بزنس پلیٹ فارم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیس لوگوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بدلے وصول کی جاتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video