QUEST NEWS

Pakistan

سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 40 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔

 

پشاور میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے تک کمی آ گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 220 روپے مقرر کی گئی ہے

آلو کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں آلو کی قیمت 90 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔شملہ مرچ کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 

شملہ مرچ کی قیمت 230 سے کم ہو کر 200 روپے ہو گئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 130، لیموں 100 روپے کلو، لہسن 600روپے کلو، ادرک 360 روپے کلو ہو گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video