QUEST NEWS

Sports

زوردار شاٹ نے امپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا، اسپتال منتقل

آسٹریلوی امپائر کے منہ پر بیٹر کی زوردار گیند آ لگی جس نے امپائر کو نازک حالت میں اسپتال پہنچا دیا۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگی جس سے ان کا چہرہ زخمی ہوگیا۔

 

بیٹر نےشاٹ کھیلا گیند سیدھی امپائر کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اورانہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔

 

ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ آسٹریلوی امپائر اسپتال میں داخل ہیں، ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی پھر بھی ان کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔

 

سوشل میڈیا پرامپائر کے زخمی چہرے کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video