QUEST NEWS

International Pakistan Popular تازہ ترین

روس کے فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ، 11 افراد ہلاک

روس(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دو حملہ آوروں نے ان رضا کاروں کو نشانہ بنایا جو روس کی جانب سے یوکرین میں لڑنے کے خواہشمند تھے۔

یوکرینی سرحد پر واقع بیلگراڈ کےعلاقے میں پیش آئے اس واقعہ میں ملوث دونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔

حکام نے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق سابق سوویت یونین کی ایک ریاست سے تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video