QUEST NEWS

International Popular تازہ ترین

روس کا یوکرین پر بڑے میزائل حملے روکنے کا اعلان

ماسکو (ویب نیوز) کریمیا کے پل پر حملے کے جواب میں روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف حملوں میں اضافے کے چند ہی دن بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کو کہا کہ کریملن فی الحال یوکرین کے خلاف ‘بڑے’ میزائل حملے نہیں کرے گا۔ روسی صدر نے کہا کہ وہ ابھی کے لیے یوکرین کے خلاف مزید ‘بڑے’ حملوں کا منصوبہ نہیں رکھتے کیونکہ ہمارا مقصد مغرب نواز ملک کو ‘تباہ’ کرنا نہیں تھا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر کئی میزائل حملے کیے گئے جس میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔ روس کی جانب سے عسکری کارروائیوں میں اضافے کی عالمی رہنماؤں کی جانب سے مذمت کی گئی، یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس کا عام شہریوں کو نشانہ بنانا جنگی جرم کے مترادف ہے۔روس کے صدر نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کے خلاف مزید ایسے بڑے حملوں کی ضرورت نہیں ہے جو کریمیا کے پل پر حملے کے جواب میں 8 اکتوبر کو کیے گئے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video