اسلام آباد۔راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری اور ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا،افضل بٹ کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہنا تھا کہ رپجا فوٹو جرنلسٹس کی موثر آواز ہے، جو اپنے ممبران کیلئے بہت زبردست کام کر رہی ہے، رپجا کے نومنتخب صدر سہیل ملک نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی طرح آئندہ بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اس موقع پر پی ایف یو جے دستور کے صدر شرجیل امجد راؤ نے رپجا ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جو وہ بہت جلد صدر رپجا سہیل ملک کوے حوالے کرینگے،سہیل ملک صدر، سہیل شہزاد چیتا جنرل سیکرٹری، محمدشاہدقریشی عرف راجوفنانس سیکرٹری، ایم جاوید سینئر نائب صدر،جاوید قریشی نائب صدر، سجاد حسین نائب صدر،فہیم ملک جوائنٹ سیکرٹری،سعد عباسی پریس سیکرٹری جبکہ آغا مہروز،انجم نوید،سید مہدی،احسن بٹ، راجہ عمران، فتح علی گیلانی، اور ساجد رشید ممبر گورننگ باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ، نتائج کا اعلان الیکشن کمیٹی کے چیئرمین فیصل حکیم نے کیا، تقریب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر این پی سی انور رضا، سیکرٹری خلیل احمد راجہ، فنانس سیکرٹری نیئر علی، آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی، پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی کی انچارج شکیلہ جلیل، این پی سی کے ممبر گورننگ باڈی ، حامد حبیب، عامر رفیق بٹ،قیصر عباسی،نعیم محبوب او پی ایف یو جے دستور کے صدررشرجیل امجد راؤ سمیت جڑواں شہروں کے سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں صدر رپجا سہیل ملک کی طرف سے ممبران رپجا کےاعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔

