QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

راولپنڈی؛ خواتین و بچوں سمیت 9 افراد کے قتل میں ملوث مطلوب مجرم گرفتار

راولپنڈی(کیو نیوز)راولپنڈی پولیس نے چونترہ کے گاؤں میال میں خواتین و بچوں سمیت 9 افراد کے بہیمانہ قتل میں ملوث مطلوب اشتہاری مجرم کو گے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم رب نواز نے بیٹوں اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر دو سال قبل جولائی 2020 میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت 9 افراد کو دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور واردات کے بعد سے رپورش ہوگیا۔

ملزم راولپنڈی پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا، اشتہاری مجرم کو راولپنڈی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مجرم کے 02 بیٹے دانش اور اکرام، بھائی اشرف اور بھتیجا عاقب پہلے سے گرفتار اور جیل میں ہیں۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ قتل، ڈکیتی، چوری جیسے واقعات میں ملوث ملزمان گرفتاری سے نہیں بچ سکتے، ہم شہریوں کی حفاظت کے لئے دن رات محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video