Pakistan Popular تازہ ترین

دی یونیورسٹی آف ہری پور اور بائیو جین ڈائگناسٹک سینٹر کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)دی یونیورسٹی آف ہری پور اور بائیوجین ڈائگناسٹک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معائدے سے طلبا کو بہتر مستقبل کے لیے نئی راہیں کھلیں گئی، ڈاکٹر نعمان سعید ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بائیؤ جین ڈائگناسٹک سینٹر اسلام آباد اور دی یونیورسٹی آف ہری پور کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا گیا جس کی وجہ سے دی یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباء اپنی پیشہ ورانہ تربیت ڈائگناسٹک سینٹر سے حاصل کریں گے۔ معاہدے میں بائیو جین ڈائگناسٹک سینٹر کی طرف سے سی ای او ڈاکٹر نعمان سعید اور دی یونیورسٹی آف ہری پور کے رجسٹرار محمد ریاض نے شرکت کی۔ اس معاہدے سے جہاں دی یونیورسٹی آف ہری پور کے طالبعلموں کے لیے نئی راہیں کھلیں گی وہیں دوسرے طرف طالبعلموں کو عملی بنیادوں پر سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔معاہدے کے مطابق یونیورسٹی کے طالبعلموں کو بائیو جن ڈائیگناسٹک سنٹر انٹرشپ کے مواقع فراہم کرے گی اور فیلڈ جاب کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ پر کام کیا جائے گا, اسکے علاوہ انٹرشپ کے بعد قابل طالبعلموں کو ڈائگناسٹک سنٹر کی جانب سے جاب آفر بھی دی جائیں گی۔

Exit mobile version