Pakistan

دفاتر میں نصف عملہ کے ساتھ کام کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور ملتان میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے24 نومبر تک بند رہیں گے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی،ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر 24 نومبر تک مکمل پابندی ہو گی،دونوں شہروں میں آؤٹ ڈور ڈائننگ میں شام 4بجے تک پابندی ہوگی۔

 

 

 

ٹیک اوے پر رات 8بجے تک تمام ریسٹورنٹس پر پابندی ہو گی،نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا،تمام مارکیٹیں،دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنا ہوں گے۔

 

فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہو گی،ملتان اور لاہور میں ایچ ٹی وی گاڑیوں کے داخلے پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی۔

 

پنجاب کے دیگر 16اضلاع میں تعلیمی اداروں اور پارکوں میں عوام پر داخلے پر 24 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے،لاہور میں آتش بازی پر 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔

Exit mobile version