QUEST NEWS

International Popular تازہ ترین

خفیہ دستاویز کی بازبابی پر کوئی ندامت نہیں:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ  ان کی رہائش گاہ اور ذاتی دفتر سے برآمد ہوئے خفیہ دستاویز پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے ۔ جو بائیڈن نے  قدرتی آفات سے متاثرہ ریاست کیلی فورنیا کا دورہ کرتےہوئے وہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کی ۔ ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ یہاں ایک بات کافی سنجیدہ  اور میرے لیے ناقابل فہم بھی ہے اور وہ یہ کہ امریکی عوام  مجھ سے  یہاں  آنے والی آفات سے متعلق  استفسار کیوں نہیں کر رہے ؟بائیڈن نے کہا کہ مٹھی بھر دستاویز کی غلط جگہ موجودگی  قبول  ہے جنہیں فوری طور پر قومی آرشیف اور امور انصاف کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس مسئلے کے حل کےلیے متعلقہ اداروں سے مکمل تعاون کر رہا ہوں۔امریکی صدر نے یقین ظاہر کیا کہ ان دستاویز میں ایسی کوئی غلط چیز نہیں کہ جس پر مجھے ندامت ہو ،میں اپنے وکلا کے کہنے پر عمل پیرا ہوں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video